22 اکتوبر 2025 - 06:05
شام کے امور میں صدر پوتن کے خصوصی نمائندے کی علی لاریجانی سے ملاقات

شام کے امور میں صدر پوتن کے خصوصی نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || شام کے امور میں صدر پوتن کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاورنتیف نے کل 21 اکتوبر 2025ع‍ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات اور بات چیت کی۔

اس ملاقات میں روسی صدر کے  خصوصی نمائندے نے خطے کی تازہ ترین صورت حال کی تشریح کی اور علاقائی تعاون کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔

ڈاکٹرلاریجانی نے سلامتی کونسل میں روس کے موقف اور اقوام متحدہ میں روس کے ایران کے ساتھ تعاون پر اس ملک کا شکریہ ادا کیا، اور علاقائی تعاون کے معاملے میں ان کے خیالات کا خیرمقدم کیا۔

شام کے امور میں وفاقی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاورنتیف نے اس سے قبل 20 اکتوبر کو دفتر خارجہ وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے بھی ملاقات کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha